نواز شریف نے وطن واپس آکر عمران خان کو سیاسی عمر قید کی سزا سنا دی : شہباز شریف

نواز شریف نے وطن واپس آکر عمران خان کو سیاسی عمر قید کی سزا سنا دی : شہباز شریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے نوازشریف نے واپس آکر عمران خان کو سیاسی عمر قیدکی سزا سنادی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ریلی کے اختتام پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کو خداحافظ کہہ کر عوام کے پاس لوٹ آئے ہیں اور ان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ جھوٹے خان کہتے تھے نوا ز شریف پاکستان نہیں آئیں گے لیکن انہوں نے پاکستان واپس آکر عمران خان کو سیاسی طور پر عمر قید کی سزاسنادی ہے۔ کارکنوں نے پورے لاہور میں جو ریلیاں نکالیں اس سے ثابت ہوگیا کارکن 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے۔ پہلے کہتے تھے لاہور پیرس بن گیا ہے اور لاہور والو اگر دوبارہ تم نے مجھ موقع دیا تو ہم لاہور کو لندن بنادیں گے۔ کارکنوں کو 25جولائی کوہمت دکھانا ہوگی کیونکہ نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ووٹوں سے کرنا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جیت ہی نوازشریف کی جیت ہوگی۔ ن لیگ کے شیروں نے ثابت کردیا ہے وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول