پتھراؤ سے خرم دستگیر کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا

پتھراؤ سے خرم دستگیر کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)راو ی روڈ پر پتھراؤ کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم وہ خود محفوظ رہے۔ خرم دستگیر کارکنوں کے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ گوجرانوالہ سے لاہور پہنچے اور راوی پل پر قائم رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے راوی روڈ پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور کارکنوں کے درمیان جاری پتھراؤ کے نتیجے میں ایک پتھر ان کی گاڑی پر آلگا جس سے شیشہ ٹوٹ گیا تاہم خرم دستگیر محفوظ رہے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...