ملک کو لوٹنے والے انجام کو پہنچ رہے ہیں : یوسف رضا گیلانی

ملک کو لوٹنے والے انجام کو پہنچ رہے ہیں : یوسف رضا گیلانی

ملتان ( نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے اقتدار میں روزگار دیا۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کیلئے فنڈز دیئے۔ ترقیاتی کام کرائے۔ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا گیا۔ وہ گزشتہ روز یونین کونسل نمبر83 بستی شاکر والی موضع گوپال لال والی میں معروف صنعت کار سیاسی و سماجی شخصیت شیخ محمد یٰسین اور شیخ محمد ربیع کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاہے کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا آج وہ انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے نہ کبھی عوام کو لوٹا نہ کبھی ملک کو لوٹا ہے۔ ا نہوں نے کہا پیپلزپارٹی کا منشور ہے روٹی ، کپڑا اور مکان اور اس پر ہمیشہ پابند رہے ہیں اور عوام کو بھی منشور کے مطابق ہر چیز مہیا کی گئی ہے۔ اس موقع پر مختلف برادریوں نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اور سید یوسف رضا گیلانی کو این اے 158 میں کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کو جلوس کی شکل میں مختلف علاقوں بستیوں میں بھی دورہ کرایا گیا جہاں پر لوگوں نے ان کا شاندار استقبال اور صدقے میں بکرا ذبح کیا۔ آخر میں شیخ محمد یٰسین اور شیخ ربیع نے کہا ہے کہ یہاں سے پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی ہی کامیاب ہوں گے۔ اس موقع پر رائے منصب علی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، عظمت غنی، شیخ سعید باوو اشرف شیخ ناصر پرویز نے بھی خطاب کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی

Back to

مزید : ملتان صفحہ آخر