محمود حیات ٹوچی کو بائے بائے ، پی پی کا اہم دھڑا تحریک انصاف میں شامل

محمود حیات ٹوچی کو بائے بائے ، پی پی کا اہم دھڑا تحریک انصاف میں شامل

میلسی(نمائندہ پاکستان) جلہ جیم میں پیپلز پارٹی کے اہم دھڑے اور راجپوت یوتھ فیڈریشن کے عہدیداروں نے محمود حیات(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ٹوچی سے طویل سیاسی رفاقت ختم کرتے ہوئے تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے دونوں امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ شب جلہ جیم میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنماء ماسٹر بدر دین اور ان کی برادری کے علاوہ راجپوت یوتھ فیڈریشن کے صدر راؤ محمد عامل اور پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر راؤ محمد توقیر کی جانب سے امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی اور امیدوار صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی کے اعزاز میں انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پی پی پی کے رہنماء ماسٹر بدر دین ، راؤ محمد عامل ، راؤ محمد توقیر، راؤ محمد رضوان، راؤ محمد رمضان، راؤ محمد تنویر، راؤ محمد لقمان، راؤ محمد شعبان، راؤ زوہیب احمد، راؤ محمد معروف ، راؤ محمد یونس، راؤ شہباز، راؤ محمد مستقیم، راؤ محمد بلال، راؤ محمد رؤف، راؤ اسدسمیت راجپوت یوتھ فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی محمود حیات ٹوچی گروپ کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی اور محمد جہانزیب خان کھچی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی کو تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے سٹی صدر مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری حیدر خان، میاں محمد کمال بھٹہ، میاں سلیم اقبال قاضی، ملک شاہد مراد واگی، میاں فہیم اقبال قاضی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ میلسی کے معروف تاجر اور ونجارہ برادری کے رہنماء میاں محمد اشفاق ونجارہ نے برادری اور سینکڑوں دوستوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی اور امیدوار صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی کی حمایت کر دی گذشتہ شب محلہ رسول پورہ میں میلسی کے معروف تاجر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حاجی محمد اشفاق ونجارہ ، حاجی ملازم حسین ونجارہ ، مشتاق احمد ونجارہ، حاجی احمد بخش ونجارہ ، بشیر احمد ونجارہ، محمد فیاض، محمد ریاض، ملک مختیار ملانہ،محمد ظفر بشیر، حاجی اللہ دتہ بھٹی نے اپنی اپنی برادریوں اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ کارنر میٹنگ میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 236 محمد جہانزیب خان کھچی کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر قاضی میاں سلیم اقبال، مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ، عالمگیر خان کھچی، علی رضا خان کھچی، شہزاد خان کھچی، حیدر خان ، حافظ محمد اصغر، سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر