نوازشریف نے وطن واپس آکر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا وعدہ پورا کردیا: شاہد محمود خان

نوازشریف نے وطن واپس آکر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا وعدہ پورا کردیا: شاہد محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہد (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
محمودخان نے کہا ہے کہ وطن واپس آکر میاں نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا وعدہ پورا کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی طاقتیں ملک کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں‘ حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہونیوالی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر قوم دکھی ہے‘ تمام اداروں کا اپنی حدود میں رہ کر ملک و قوم کے ساتھ کھڑے ہونا ناگزیر ہے۔ شاہد محمود خان نے کہا کہ عوام جانتی ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم بننے کی خاطر کرپٹ مافیا کو ساتھ ملا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا ڈھونگ کررہے ہیں۔ جمہوریت کی عملداری میں عوام کو اپنے قائد کے استقبال کا حق حاصل ہے۔ پرامن احتجاج جمہوریت کی بنیاد ہے نگران حکومتیں یہ بات نہ بھولیں کہ ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے آج ملک انتہائی افسوسناک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ نگران حکومتیں یہ بات نہ بھولیں کہ ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے آج ملک انتہائی افسوسناک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ الیکشن کو سلیکشن میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔
شاہد محمود خان