میونسپل کارپوریشن کے اثاثے استعمال کرنیکا نوٹس : ارائیں برادران کا گھیرا تنگ ، گاڑیاں چیک پکس مشینری واپسی کا سرٹیفکیٹ طلب

میونسپل کارپوریشن کے اثاثے استعمال کرنیکا نوٹس : ارائیں برادران کا گھیرا تنگ ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے نوید ارائیں اور وحید ارائیں کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے اثاثے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

استعمال کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن‘ میونسپل آفیسرز سمیت دیگر کو گاڑیاں‘ مشینری‘ چیک بکس سمیت دیگر اشیاء واپس لینے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانیکی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے تمام میئر‘ ڈپٹی میئرز‘ چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن اس کے باوجود میئرملتان نویدالحق ارائیں اور انکے بھائی وحید ارائیں کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے وسائل استعمال کئے جانیکی شکایات عام تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے چیف آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی ہے کہ میئر‘ ڈپٹی میٹرز اور انکے بھائی سے تمام وسائل واپس لئے جائیں اور واپسی کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال خان نے تمام میونسپل آفیسرز کو فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کے اثاثے واپس لینے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے اور انکے خلاف کارروائی کیلئے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن ملتان سے اٹھائی جانیوالی فوٹوسٹیٹ مشین سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے خراب کرکے واپس کردی ہے۔ فوٹو سٹیٹ مشین درست کرانے پر میونسپل کارپوریشن کے 20ہزار روپے کے اخراجات آئیں گے جبکہ دوسری طرف میئرملتان نویدالحق ارائیں بھی دوبار گاڑی واپس بھجوا دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...