اقتدار کے بجائے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا: عبدالقادر‘ علی حیدر گیلانی
ملتان ( نیوزرپورٹر)یونین کونسل پنج کوہا سید یاسر شاہ بخاری، سید منیر شاہ بخاری (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان‘ پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 154کے امیدوار سید عبد القادر گیلانی اور صوبائی حلقہ 211کے امیدوار سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست صرف و صرف عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت ہے ہمیشہ اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا عوام نے منتخب کیا تو جہاں تک ان سے ممکن ہو سکا حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی ذمہ داری کو نبھائیں گے پارٹی میں شامل ہو نے والوں کو جائز مقام دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل پنجکوہا سید یاسر شاہ بخاری، سید منیر شاہ بخاری کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کی ۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں ملک صداقت بچہ،اور سمرابرادری،سیال برادری اورمہر برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 154کے امیدوار سید عبد القادر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہوتی تو مفاد پرست لوٹوں ،بھگوڑوں کو شامل نہ کرتے پیپلز پارٹی وطن سے وفا کرنے والے شہیدوں کی جماعت ہے جنہوں نے ملک وقوم کے مفاد کی خاطر حقیقی معنوں میں جدوجہد کی حلقہ این اے 154کی عوام نے پیپلز پارٹی کے پینل امیدواروں کو کامیاب کرایا تو انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح ان کی خدمت کے لئے مزید آگے بڑھیں گے پارٹی میں شامل ہو نے والوں کو جائز مقام دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع بچہ خسرو کی بچہ برادری،سمرابرادری،سیال برادری اورمہر برادری کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں ملک صداقت بچہ،ملک ربنواز سیال،عمران سمرا،مہر رفیق نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سید عبد القادر گیلانی، سید علی حیدر گیلانی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ملک حامد بچہ ملک عامر بچہ،،ملک سلیمان شیر علی بچہ،ملک صیعم بچہ،ملک امیرعلی بچہ،ملک قلب حسین بچہ بھی موجود تھے۔
عبدالقادر گیلانی