ادارہ برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری‘ مہنگائی کی شرح میں 4.25فیصد اضافہ

ادارہ برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری‘ مہنگائی کی شرح میں 4.25فیصد اضافہ

ملتان( نیوز رپورٹر )ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

جاری کردی۔12جولائی 2018کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 4.25فیصد اضافہ ہوا۔ ملک بھر سے53اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا 18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ8میں کمی جبکہ27اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں ٹماٹر‘ فارمی انڈے‘ پیاز‘ ایل پی جی سلنڈر‘ صابن‘ گوشت پلیٹ‘ آلو‘ آٹے کا تھیلا‘ چینی‘ سرخ مرچ پسی ہوئی‘گندم‘باسمتی چاول ٹوٹا‘ گڑ‘ کپڑے دھونے کا صابن‘ بڑا گوشت‘ گھی پیکٹ‘ دال مسور‘ دال مونگ کی قیمتوں میں اضافہ چکن فارمی‘ کیلا‘ ہائی سپیڈ ڈیزل‘ پٹرول‘ مٹی کا تیل‘ ادرک‘ دال ماش‘ دال چنا کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول اری6‘ بریڈ پلین‘ مٹن‘ تازہ دودھ‘ دہی‘ خشک دودھ‘ سرسوں کا تیل‘ کوکنگ آئل‘ گھی ٹن پیک‘ نمک‘‘ چائے کی پتی‘ دال پلیٹ‘ چائے کی پیالی‘ سگریٹ‘ کپڑا‘ شرٹ‘لان سوٹ‘ مردانہ و زنانہ چپل‘ بجلی و گیس چارجز‘ لکڑی‘بلب‘ ماچس اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر