پر امن چیرقے سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا جائیگا : مدتی تقی عثمانی

پر امن چیرقے سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا جائیگا : مدتی تقی عثمانی

لندن (پ ر) ختم نبوت سنٹر سٹاک ویل لندن میں ختم نبوت کانفرنس ہوئی جس میں خصوصی طورپر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے شرکت کی اور کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان اسلام کی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

بنیاد ہے۔ حضور علیہ السلام کے بعد کوئی بھی نبی کسی بھی شکل میں نہیں آسکتا۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کیرکن اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ برطانیہ میں تقریرو تحریر کی آزادی ہے لیکن اسکا مقصد یہ نہیں کہ کوئی تشدد کا پرچار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن طریقے سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے موثر طریقے سے کام کیا جائے۔ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام و خواص میں اس عقیدے کی آگاہی کیلئے کام کیا جائے۔ اس کانفرنس میں تمام مسالک اور دوسرے مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور حضور علیہ السلام کے رحمۃ للعالمین ہونے پر مدلل گفتگو کی۔ طٰہ قریشی ممبر برٹش ایمپائر نے کہا کہ جس طرح اللہ کو اپنی ربوبیت میں کوئی شریک پسند نہیں اسی طرح حضور علیہ السلام کی ختم نبوت میں بھی کوئی شریک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور علیہ السلام کے دور اور خلفائے راشدین کے زمانہ سے لیکر آج تک امت نے متفقہ طورپر عقیدہ ختم نبوت پر نہ کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کرے گی۔ اس کے علاوہ مفتی محمد اسلم‘ مفتی خالد محمود‘ مولانا زبیر‘ مولانا ابراہیم‘ مولانا ممتاز‘ مولانا عطاء اللہ‘ مفتی محمود‘ مولانا عبدالعزیز‘ مولانا محمد نگین کے علاوہ کئی سیاسی اور سماجی افراد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر