ڈاکٹر خالد خاکوانی سٹی ، صدارت پارٹی کی بنیاد رکنیت سے مستعفی

ڈاکٹر خالد خاکوانی سٹی ، صدارت پارٹی کی بنیاد رکنیت سے مستعفی

ملتان ( نیوزرپورٹر ) تحر یک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے سٹی صدارت اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس کے اپنے اندر انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں کا استحصال ہوا میں نے اس ناانصافی کے خلاف چند روز قبل جہاد کا اعلان کیا تھ اور میںآزاد امیدوار کی حیثیت سے این 155 سے آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہا ہوں جب میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عوام اور کارکنان کے پاس گیا ہوں تو ان کا مطالبہ تھا کہ آپ تحریک انصاف کی صدارت اور پارٹی رکنیت سے استفعی دیں اور ناانصافی کرنے والی اس جماعت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں چنانچہ میں آج پارٹی عہدے اور رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں تحریک انصاف کے بہت سے کارکنان میرے ساتھ ہیں اور میں مزید حقائق سے پردہ اٹھاوں گامجھے تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہمیشہ عزت دی ہے اور میں ان کے احسانات کو فراموش نہیں کر سکتا امید ہے کہ کارکنان میراساتھ دیں گے۔

خالد خاکوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر