سید گروپ کبیر والا کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا : فخر امام

سید گروپ کبیر والا کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا : فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا‘ بارہ میل‘ عبدالحکیم (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ سپیشل رپورٹر) موضع اوکانوالہ شرقی کی نائچ برداری نے امیدوار قومی اسمبلی این اے 150سید فخرامام کی بھرپور حمایت (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
کرنے کاباضابطہ اعلان کردیاہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع اوکانوالہ شرقی میں ملک منتظر مہدی کے ڈیرے پر منعقدہ انتخابی اجتماع میں نائچ برادری کی سرکردہ شخصیات ملک محمد اسلم نائچ، ملک منتظر مہدی نائچ،ملک محمد عارف نائچ،ملک مرید عباس نائچ،ملک محمد حنیف نائچ،ملک محمد امین نائچ،ملک نوید عباس نائچ ایڈووکیٹ ،ملک تصور عباس نائچ ،ملک حاجی مظہر حسین نائچ،ملک عدیل نواز نائچ،ملک زوہیب افضل عرف لڈو نائچ،محمد سردار جعفر نائچ،ملک محمد نعیم نائچ،ملک نذر حسین نائچ،ملک اظہر حسین نائچ،ملک غلام شبیر نائچ،ملک محمد ایوب نائچ،ملک محمدرمضان نائچ،ملک شفقت عباس نائچ،دیگر برداریوں کے عمائدین چوہدری محمد اعظم جٹ ،سردار عارف خان سیال ،رانا اختر حسین جاوید خان پڑھیار،مہر صفدر عباس مچڑ اور دیگر نے سید گروپ کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 150سید فخرامام کی بھرپور حمایت کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کیا اور انکی شاندار کامیابی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کا اظہار کیا۔انتخابی جلسہ سے امیدوار قومی اسمبلی این اے 150سید فخرامام نے خطاب کرتے ہوئے نائچ اور دیگر برادریوں کے عمائدین کی جانب سے سید گروپ کی حمایت کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ’’کرپشن ‘‘ کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگااور ایماندار قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ! سید گروپ کامیابی کے بعد کبیروالا کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے اپنا کردار اداکرے گا۔سید گروپ کے مرکزی رہنما سید عابدامام نے کہا کہ عوام کا بدلا ہوا مزاج اور کرپشن میں ملوث کرداروں کے خلاف رد عمل دیکھ کر لگتا ہے کہ اب کبیروالا کے عوام نے تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا ،جس کا باضابطہ اعلان 25جولائی کو سید گروپ کے انتخابی نشان ’’گھڑے ‘‘ پر مہر لگاکریں گے،سید گروپ ہی حقیقی معنوں میں عوام کا ترجمان ہے ،جس کی سیاست کا محور علاقائی تعمیروترقی اور عوام کی بلاامتیاز خدمت ہے۔میزبان ملک محمد اسلم نائچ،ملک منتظر مہدی نائچ ،ملک نوید عباس نائچ اور ملک زوہیب افضل عرف لڈو نائچ نے اپنے خطابات میں کہا ہے کہ سید گروپ کی قیادت باکردار اور ایماندار ہے ،ماضی میں جب بھی عوام نے سید گروپ کو اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا ،سید گروپ نے عوام کی توقعات سے بڑھ کر علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ! نائچ برادری سمیت تحصیل کبیروالا کے عوام 25جولائی کو انتخابی نشان ’’گھڑے‘‘ پر مہریں لگاکر سید گروپ کے امیدواران کو بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اپنا حق نمائندگی دیکر ایوان میں بھیجیں گے۔
فخرامام