پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط‘ ن لیگ‘ پی پی الیکشن دوڑ سے باہر ہوگئیں‘ وسیم خان بادوزئی
ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نامزد امیدوار پی پی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
213بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی آمد کے موقع پر لیگی شیروں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ عمران خان نے شریف خاندان کو جیل پہنچا کر قوم سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردکھایا اور اپنے قول کے سچے ہونے کا ثبوت فراہم کردیا۔ وہ گزشتہ روز یونین کونسل 61 بکھر عاربی میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس جانب سے نظر دوڑائیں بلا ہی دکھائی دے رہا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دیگر تمام جماعتیں الیکشن کی دوڑ سے باہر نکل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 213کے غیور عوام پی ٹی آئی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور جوں جوں الیکشن کا دن قریب آرہا ہے کارکنوں کے جنون میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب یقین ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی صرف بھاری اکثریت ہی سے نہیں بلکہ ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔
وسیم بادوزئی