مقبول یوسی شیئر مین نثار ولیکا سپرد خاک ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

مقبول یوسی شیئر مین نثار ولیکا سپرد خاک ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا (تحصیل رپورٹر)پولیس نے یو سی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ 6نامزد ملزمان سمیت 8افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ مقتول کی نماز جنازہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
پنجاب کی مرکزی قیادت اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ فاضل پولیس نے یوسی چیئر مین مقتول نثار احمد ولیکا کے بھتیجے امیدوا ر صوبائی اسمبلی تحریک لبیک احمد ارسلان ولیکا کی تحریری درخواست پر 6ملزمان محمد اسلم عر ف کالا ،افتخار احمد عرف بگا ،محمد عمران عرف مانا ،پسران چراغ دین گجر ،احسان ولد ذوالفقار گجر ،عبدالجبار ولد عبدالرشید اور محمد بوٹا گجر سکنہ ہائے چک نمبر 124ای بی کے علاوہ 2نا معلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302،148،149،109ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان کے مطابق 2نامزد ملزمان عبدالجبار اور محمد بوٹا گجر نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروالی ہیں انہوں نے بتایا کہ پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزمان کی گرفتار ی کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہیں آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا دریں اثناء چیئر مین یوسی 41چوہدری نثار ولیکا کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں 124ای بی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سابق اراکین اسمبلی سید شاہد مہدی نسیم، سید ساجد مہدی سلیم ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،چیئر مین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی ،وائس چیئر مین رانا شاہد سرور ، پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان ،امیدوار قومی اسمبلی (ن)لیگ حلقہ این اے 162چوہدری فقیر احمد آرائیں ،تحریک لبیک کے امیدوار پیر مظہر فرید چشتی ،ضلعی امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ پیر اسماعیل شاہ ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 230سردار خالد محمود ڈوگر ،سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن ،سابق ایم پی اے چوہدری فیاض احمد وڑائچ ،چیئر مین یو سیز چوہدری محمد اسحاق ،پیر مطیب چشتی ،پیر خالد محمودبودلہ،چوہدری شاہد غنی ،چوہدری زاہد جٹ ،سردار محمد اقبال ڈوگر ،چوہدری محمد اکرم گجراور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی نماز جنازہ تحریک لبیک یا رسول اللہ جنوبی پنجاب کے امیر پیر سید محمد سرور شاہ محمد ی سیفی نے پڑھائی مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مرحوم کی قل خوانی کا ختم 15اپریل پروز اتوار صبح 9بجے سے 10بجے تک جامع مسجد یا رسول اللہ چک نمبر 124ای بی میں ادا ہو گی
گرفتاری کیلئے چھاپے