ہائیکورٹ: ایم ایس نشتر ہسپتال کو معطل کرنے کیخلاف درخواست خارج کرنیکا حکم

ہائیکورٹ: ایم ایس نشتر ہسپتال کو معطل کرنے کیخلاف درخواست خارج کرنیکا حکم

ملتان (وقائع نگار )ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم ایس نشترہسپتال کومعطل (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کرنے کے خلاف درخواست خارج کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں سابق ایم ایس نشترہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ اپنے فرائض درست طریقے سے سرانجام دے رہاتھاتاہم دوماہ قبل نشترہسپتال میں بھرتیوں کے سلسلے میں مختلف سیاسی شخصیات کے دباؤ پربھرتی کرنے سے انکارکردیاتھاکیونکہ الیکشن کمیشن نے 25 جولائی تک بھرتی پر پابندی عائدکررکھی تھی جس کی پاداش میں سیاسی دباؤ پراس کوتبدیل کرلاہوررپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے خلاف فاضل عدالت سے رجوع کیاتو فاضل عدالت نے تبادلے کے احکامات پرعمل درآمدمعطل کرتے ہوئے حکام سے جواب طلب کیاتھالیکن اب پھرپنجاب حکومت کی جانب سے اس کوبلاوجہ معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ کسی بھی الزام یاشکایت کی صورت میں اس کوقانون کے مطابق شوکازنوٹس بھی جاری نہیں کیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر