کرپشن سے ملک کی بنیاد کھوکھلی ، تبدہلی ضرر ہو گئی : شاہ محمود
ملتان (نیوز رپورٹر ز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی امیدوار این اے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
156اور امیدوار حلقہ پی پی 215حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج ملک میں اکثریتی طبقے کیلئے خوشحالی اور انصاف کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ظلم‘ جبر اور طبقاتی خلیج کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 13تحریک انصاف کے رہنما سابق ناظم یونس انصاری کی رہائش گاہ نیو ملتان میں کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک عظیم ریاست ہے جسے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیوں سے حاصل کیا لیکن بعض مفاد پرست عناصر نے کرپشن کمیشن اور کک بیکس کو فروغ دیکر مملکت خداداد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ 25تاریخ کو ان پاکستان دشمن عناصر کو ووٹ کی طاقت سے شکست فاش دے کر ہمیشہ کیلئے سیاسی بدر کردینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو بچانے اور 22کروڑ عوام کو بنیادی سہولیات و انصاف کی فراہمی کیلئے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف میدان عمل میں اتر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو مخالفین کو عوامی طاقت سے عبرتناک شکست دینگے کیونکہ ہم حقیقی حلقوں میں عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ 25جولائی کو ووٹرز کو گھروں سے نکال کر ووٹ ڈلوائیں اور انکو باعزت گھروں کو چھوڑیں انشاء اللہ 20جولائی کو عمران خان کی ملتان آمد پر ہم تمام ورکرز‘ ووٹرز‘ سپوٹرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 20جولائی قلعہ کہنہ قاسم باغ میں عمران خان کو ملتان میں خوش آمدید کہیں اور بھرپور جلسہ میں شرکت کریں تاکہ ہم اپنے قائد عمران کو دیکھ سکیں کہ ملتان تحریک انصاف کا قلعہ ہے۔ اس موقع پر ملک عدنان ڈوگر‘ حکیم محمود خان‘ وقاص جاوید انصاری‘ عمران یاسین‘ چوہدری ہدایت اللہ گجر‘ چیئرمین شکیل سخاوت‘ ظفر مغل‘ میاں محمود انصاری‘ ایم شفیق‘ حشمت خواجہ‘ منشات علی قریشی‘ چیئرمین بلال ڈوگر‘ حامد کونسلر‘ جاوید اختیر خان‘ حبیب خان‘ سراج بھائی‘ محمد اعجاز‘ محمد سلیم و دیگر معززین نے شرکت کی۔
شاہ محمود