ملتان سے حج آپریشن کل سے شروع

ملتان سے حج آپریشن کل سے شروع

ملتان( سٹی رپورٹر) ملتان سے حج آپریشن کا آغاز کل بروز اتوار سے شروع ہوگا ایئر بلیو کی پہلی حج پرواز 180عازمین کرام کو لیکر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ملتان سے مدینہ روانہ ہو گی وزارت مذہبی امور نے پہلی حج پرواز سے روانہ ہونے والے عازمین کرام پاسپورٹ جاری کر دیئے ہیں عازمین کرام پرواز روانگی سے پانچ گھنٹے قبل ملتان ایئر پورٹ پہنچے گے ایک بجے دوپہر ملتان ایئر پورٹ پر افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس سے کمشنر ملتان اور ڈائریکٹر حج ملتان سمیت دیگر علماکرام خطاب کریں گے پہلی حج پرواز کے ذریعے ملتان سے براہ راست مدینہ روانہ ہونے والے عازمین کرام کو پاسپورٹ دینے کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز حج کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر حج ملتا ن ریحان عباس کھوکھر اور ایئر بلیو کے ڈسٹرکٹ منیجر غلام عباس نے فیتہ کاٹ کر عازمین کرام کو پاسپورٹ جاری کرنے کا آغاز کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج ملتان ریحا ن عباس کھوکھر نے کہاہے کہ اللہ تعالی کے کرم سے ملتان سے حج آپریشن کل سے شروع ہونے والا ہے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں حج کیمپلیکس ملتان میں ایک ہی چھت کے نیچے عازمین کرام کو تمام تر سہولیا مہیاکی جارہی ہیں جو کہ ہمار ے لئے اعزاز کی بات ہے

حج آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...