ریلوے سٹیشن ملتان: چیکنگ نظام زیرو‘ آموں کی پیٹیاں سکیورٹی رسک بن گئیں

ریلوے سٹیشن ملتان: چیکنگ نظام زیرو‘ آموں کی پیٹیاں سکیورٹی رسک بن گئیں

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیکنگ کا کوئی نظام نہ ہونے کے باعث ملتان ریلوے سٹیشن پر آموں کی پیٹیاں سکیورٹی رسک بن گئیں،۔تفصیل کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کے دو واقعات سے ملک بھر میں تشویش کی لہردوڑھ گئی ہے‘ اس صورتحال میں سکیورٹی انتظامات سخت (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں مگر ملتان میں صورتحال یکسر مختلف ہے ،ملتان ریلوے پارسل آفس میں روزانہ کی بنیاد پر دوسرے شہروں کیلئے بک ہونیوالی آموں کی سینکڑوں پیٹیاں سکیورٹی رسک بن گئی ہیں۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پارسل آفس میں بکنگ کے وقت آم کی پیٹیوں کو چیک کرنے کا کوئی نظام نہیں ہے جس کے باعث یہ سکیورٹی رسک ہیں،کوئی بھی دہشت گرد ان پیٹیوں میںآتشیں مادہ پیک کرکے دہشت گردی کر سکتا ہے جس سے عوام کی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔ آم کے سیزن میں ریلوے پارسل آفس اور پلیٹ فارم پر سینکڑوں پیٹیوں کی موجودگی کسی بھی خطرے سے کم نہیں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر