پارٹی پالیسیاں نظر انداز ، امیدواڑوں کی من مانیاں دوسری جمارتوں کی کمپین تیز

پارٹی پالیسیاں نظر انداز ، امیدواڑوں کی من مانیاں دوسری جمارتوں کی کمپین تیز

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) حلقہ این اے 181اور پی پی 279میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

بڑی پارٹی کے امیدواروں نے پارٹی پالیسی سے بغاوت کرتے ہوئے اپنے پارٹی کے پینل چھوڑ کر دوسرے امیدواروں کے ساتھ مل گئے ہیں اور شہر بھر میں ان کے ساتھ پینا فلیکس اور بینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں ،حلقہ پی پی 279میں پی ٹی آئی کے امیدوار اشرف خان رند نے این اے181 میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک غلام مصطفی کھر کے ساتھ ملکر الیکشن مہم چلانے کی بجائے اس کا ساتھ چھوڑ کر آزاد امیدوار این اے 181ڈاکٹر شبیر علی کی حمایت کردی اور پارٹی پالیسی سے بغاوت کرتے ہوئے مصطفی کھر کے ووٹ مانگنے کی بجاے آزاد امیدوار ڈاکٹر شبیر علی قریشی کے ووٹ مانگ رہا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ سے پیوستہ شب مقامی میرج ہال میں ان دونوں امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا پارٹی پالیسی سے اختلاف کرنے پر اشرف رند بارے ملک غلام مصطفی کھر نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اس بارے آگاہ بھی کردیا جبکہ اشرف رند کی جانب سے مصطفی کھر کی حمایت اور الیکشن مہم نہ چلوانے پر ملک غلام مصطفی کھر نے بھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد امیدوار پی پی 279ملک طاہر محمود پتل کی حمایت کردی،دوسری طرف پیپلزپارٹی این اے181کے امیدوار چوہدری احسان الحق نولاٹیہ نے بھی پارٹی پالیسی سے بغاوت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پی پی279کے امیدوار میاں امجد عباس قریشی کی حمایت کرنے کی بجائے متحدہ مجلس عمل کے پی پی279کے امیدوار ارشد صدیقی کے ساتھ پینل بنا کر اس کے ساتھ الیکشن مہم شروع کی ہوئی ہے پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی اور من مرضی کے پینل بنانے پر ووٹر بھی چکرا کر رہ گئے ہیں،عوام نے الیکشن کمیشن سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے،

بے لگام

Bac

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...