پی ٹی آئی امید وار کوووٹ دینے سے انکار پر غریبوں کے گھر مسمار

پی ٹی آئی امید وار کوووٹ دینے سے انکار پر غریبوں کے گھر مسمار

خانیوال (بیورونیوز )پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے انکار پر بااثر افراد نے مزدوروں کے گھر مسمار کردیئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں93/10Rکے رہائشی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

محمداسلم اور محمدشریف جو کہ اشرف، ارشد کے پاس مزارعین کے طورپر کام کریت ہیں بااثر زمینداروں نے اپنے مزارعین کو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے کیلئے جس پر وہ زمیندارو ں کی نوکری چھوڑ کر چلے گئے بااثر زمینداروں نے اس رنجش پر محمداسلم، اور محمد شریف کے کچے مکانات مسمار کردیئے اور پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے پر قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں متاثرین نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سمیت اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

گھر مسمار

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...