ستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج

ستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج

ملتان( سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ملک بھر میں ہالینڈ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف یوم احتجاج منایا گیانے خطبات جمعہ میں احتجاج کرتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے۔ہالینڈ کی اسلام دشمن سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے سربراہ ملعون گیرٹ ولڈرز نے ایک بار پھر دنیا کا امن داو پر لگاتے ہوئے نبی پاکؐ کی شان اقدس کے خلاف خاکوں کی نمائش کا مقابلہ کروانے کا اعلان کیا جو کہ سراسر توہین رسالت ہے اور توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے عالمی دنیا اس دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردارا ادا کرے۔علماء نے مطالبہ کیا ہے کہ گیرٹ ورلڈ کی جانب سے ہرزہ سرائی سے پوری دُنیا کا امن خطرے میں پڑچکا ہے۔ اِس لیے گیرٹ ورلڈ نامی ملعون کو اِس شیطانی کھیل سے روکا جاے ورنہ پھر کو ئی ممتاز قادریؒ ، عامر چیمہؒ ، غازی علم دین ؒ پیدا ہو جائیں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عزیز الرحمن جالندھری،مولانا اللہ وسایا، مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا وسیم اسلم،مولانا حافظ محمدانس و دیگر علماء نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان پر خطبات جمعہ میں شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گستاخانہ شیطانی اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے اور دنیا کا امن تباہ کرنیکی ناپاک سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان نے دنیابھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔نگران حکومت ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرے اور ان تک امت مسلمہ کے جذبات پہنچائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...