عوام کی امنگوں پر پورا اتروں گا: طاہر اقبال چوہدری

عوام کی امنگوں پر پورا اتروں گا: طاہر اقبال چوہدری

گڑھاموڑ (نمائند ہ پا کستا ن)عرفان اسلم بھٹی ،جمیل بھٹی،ملک نشاط ،ملک یاسر آفتاب فیضان اسلم بھٹی، بشیر بھٹی ،رمضان ادریس ،ملک (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

نشاط کے زیراہتمام چک نمبر94ڈبلیو بی میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد ہوا جس میں حلقہ این اے 164پی ٹی آئی کے امیدوار طاہر اقبال چوہدری نے چک نمبر 94ڈبلیو بی کی متعددبرادریوں بھٹی برادری ،ویہہ برادری،جٹ برادری، سولہہ برادری ،کھوکھر برادری، انصاری برادری ،رحمانی برادری، جھنڈیر برادری ،چوہدی برادری ،متیانہ برادری اور دیگر کے شمولیت اور حمایت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہوں اور ناموس رسالت کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ کامیاب ہو کر حلقہ بھر کی محرومیاں دور کرونگا اور عوام کی امنگوں پر پورا اتروں گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام میرے دست و بازو بن کر میرے ساتھ چلیں اور عمران خان کپتان اور بلے کے نشان کو کامیاب کریں ۔عوام کو مایوس نہیں ہونے دونگا اور گڑھاموڑ کی عوام کیلئے سوئی گیس کا تحفہ پیش کروں گا ۔

طاہراقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...