’’پیسہ پھینک تماشہ دیکھ‘‘ امید وار بے لگام ، ووٹر ز کو خریدنے کا انکشاف

’’پیسہ پھینک تماشہ دیکھ‘‘ امید وار بے لگام ، ووٹر ز کو خریدنے کا انکشاف

ملتان( سپیشل رپورٹر )ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انتخابی مہم میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار روایتی انتخابی طریقوں پر عمل پیرا (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ہیں اخراجات کی مقررہ حد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے جبکہ سپورٹرز کے لئے حلقہ بھر میں مہم چلانے کے لئے کرائے پر مہنگی گاڑیاں بھی حاصل کرلی گئیں بیروزگار نوجوانوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے موبائل فونز‘ فری بیلنس‘ موبائل کارڈ‘5سو سے8سو جیب خرچ اور دو وقت کے بہترین کھانے کا لالچ دے کر خدمات حاصل کی جارہی ہیں مقامی افراد بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی دکانیں امیدواروں کو انتخابی دفاتر کے لئے مہنگے کرایوں پر فراہم کررہے ہیں رینٹ اے کار والوں کا کاروبار بھی اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے رینٹ اے کار سروس کے رعایتی قیمتوں والے خصوصی پیکیج بھی متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے مطابق1000سی گاڑی2ہزار یومیہ‘1300سی سی کار3500سے4ہزار روپے یومیہ‘2599سی سی بڑی ہیوی گاڑیاں 6ہزار سے10ہزار یومیہ پر فراہم کی جارہی ہیں۔ہائی ایس یورو گاڑیاں الیکشن ڈیوٹی کے لئے ایڈوانس بک کروالی گئی ہیں۔

ووٹر خریدنے کا انکشاف

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...