پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت‘ وفاق کی علامت ہے: علی موسیٰ گیلانی

پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت‘ وفاق کی علامت ہے: علی موسیٰ گیلانی

ملتان ( نیوزرپورٹر) پیپلز پارٹی کے این اے 157کے امیدوار سید علی موسی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے اور وفاق کی علامت ہے پیپلز پارٹی میں شامل ہو نے والے کارکن ہمارے بھائی ہیں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد حسین کی رہائش گاہ رنگیل پور میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسلر یوسی 72کے رانا راجد علی کی ساتھیوں سمیت (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے انعقاد کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں حاجی رانا سجاد حمید، چوہدری ساجد گجر، رانا عامر، رانا منور، چوہدری اسلم، رانا محمد مشتاق، فرمان یسین، رانا نیاز محمدودیگر موجود تھے سید علی موسی گیلانی نے مزید کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا سہرا گیلانی خاندان اور پیپلز پارٹی کے سر ہے انشاء اللہ منتخب ہو کر عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ دریں اثناء پا کستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ چک نمبر 13/MR ضلع ملتان میں منعقد کی گئی جس کی صدارت سید علی موسیٰ گیلانی ، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 157اور نوید عامر جیوا ، امیدوار برائے قومی اسمبلی مینارٹی نشست نے کی۔ اس میٹنگ میں چک نمبرMR 13/ سے سینکڑوں کے تعداد میں لوگوں نے شرکت اور الیکشن 2018 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں خصوصاً سید علی موسیٰ گیلانی اور راے منصب امیدوار ایم پی اے کی مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ جٹ برادری ، ندیم بلوچ نے پوری بلوچ قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ولیم رندھاوا نے رندھاوا برادری کی طرف سے حمایت کا اعلان کیا۔ محبوب گل نے گل برادری کی پوری حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ اس کے ساتھ ساتھ مینارٹی کونسلر وسیم رندھاوا، سابقہ مینارٹی کونسلر صادق شاہد ، عمران عمانوئیل، لطیف راجو، صابر انتھنی ، اشفاق ، فہیم اور دیگر نے بھی پی پی پی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نوید عامر جیوا نے کہا ہم آصف علی زرداری ، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ہونے والے پراپوگنڈا کی پر زور آواز میں مذمت کرتے ہیں او ر نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام تر سازشی ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرے ۔

علی موسیٰ

مزید : ملتان صفحہ آخر