انتخابات میں فتح کا پورا یقین ، نواز شریف پر جب بھی برا وقت آیا ملک میں کشیدگی بڑھ گئی : عمران خان

انتخابات میں فتح کا پورا یقین ، نواز شریف پر جب بھی برا وقت آیا ملک میں کشیدگی ...

اسلام آباد، لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے 25جولائی کو ہو نیوالے عام انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے،وزیراعظم بننے پر انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا، چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، امریکی فوج جتنا عرصہ افغا نستا ن میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہو نگے،انتخابات میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آ خر ی بال نہ ہو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا تا ہم اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتسا ب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔عمران خان نے انتخابی مہم میں سازگار ماحول فراہم نہ کیے جانے کے الزام کی تردید کی،بعدازاں اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا نواز شریف پر جب بھی برا وقت آتا ہے تو پاکستان کی سرحد پر کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔دہشت گردی کے واقعات اور سرحدوں پر کشیدگی بڑھ جانا کیا محض اتفاق ہے؟۔عمران خان کا کہنا تھاانتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بنوں میں سابق وزیر اعلیٰ اکرم درانی کے قافلے اور مستونگ میں بی اے پی کے کی انتخابی کارنر میٹنگ میں خود کش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ سراسر 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات سبوتاژ کر نے کی سازش ہے لیکن عوام ان تاریخی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنادیں گے۔ اکرم درانی کی سلامتی کی اطلاع باعث اطمینان ہے، تاہم مستونگ میں بی اے پی کے رہنماسراج رئیسانی سمیت 35قیمتی جانوں نے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے ،اللہ سے دعا ہے وہ جاں بحق افراد کے درجات بلند ، زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے ،انکا کہنا تھا انتخابات جیسے اہم ترین مرحلے کے دوران دشمن عدم استحکام کا خواہاں ہے، پرامن ماحول میں غیرجانبدارانہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہیں۔ نگراں حکومتیں امیدواروں کی سلامتی اور مجموعی طور پر امن عامہ کے تحفظ کو اہم ترین ترجیح بنائیں، کسی کو فساد برپا کرنے کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔پشاور ، بنوں اور مستونگ میں جمہوریت کیلئے جانیں دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...