پنجابٍ میں دہشتگردی کا خطرہ ، شہباز شریف اور حمزہ ہٹ لسٹ پر ، ریڈ الرٹ جاری

پنجابٍ میں دہشتگردی کا خطرہ ، شہباز شریف اور حمزہ ہٹ لسٹ پر ، ریڈ الرٹ جاری

ٍ لاہور (آن لائن) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے کہا ہے کہ پنجاب کی سیاسی قیادت دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے اور خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے جمعہ کا دن انتہائی اہم ہے جس کیلئے لاہو رپولیس انتہائی الرٹ ہے۔ انہوں نے ریڈ الرٹ سیکورٹی اداروں سے ملنے والی اطلاعات کے پیش نظر جاری کیا ہے جبکہ رینجرز کو شہر کے حساس مقامات کی حفاظت پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول