الیکشن التوا ء کے کسی حربے کو برداشت نہیں کیا جائیگا، عبدالغفور حیدری

الیکشن التوا ء کے کسی حربے کو برداشت نہیں کیا جائیگا، عبدالغفور حیدری

کوئٹہ (آن لائن)ہماری امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، الیکشن کے التوا ء کے کسی بھی حربے کو برداشت نہیں کیا جائیگا، پارٹی رہنما اکرم خان درانی نے ہمیشہ امن ، رواداری اور عدم تشدد کی سیاست کو فروغ دیا،ہمیں ہماری امن پالیسی کی سزا دی جارہی ہیں ، اس سے پہلے بھی ہمارے اوپر حملے ہوئے ہیں ،ریاست کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں تو ریاست ہماری حفاظت بھی کرے، ایسے حالات میں ہم کیسے الیکشن میں جائیں گے کہ سیاسی قائدین محفوظ نہیں ،انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی حکومت آئی تو کوئی دہشت گردی نہیں ہوگی ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومتحدہ مجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے یہاں سریاب فیض آباد میں مرکزی الیکشن سیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات اس لئے پیدا کئے جارہے ہیں تاکہ الیکشن ملتوی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اکرم خان درانی پر ہونے والے حملے کی تحقیقات ہونی چائیے۔ایک محب وطن سیاستدان کو نشانہ بنانے والے قطعی پاکستانی نہیں ہوسکتے ۔

عبدالغفور حیدری

مزید : کراچی صفحہ اول