پشاور‘ امیدواروں کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے

پشاور‘ امیدواروں کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے

پشاور(این این آئی)پشاور کی انتظامیہ نے انتخابی امیدواروں کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کردیا،امیدواروں کو حفاظتی گاررڈ بھی دیئے جائیں گے ۔ الیکشن سے قبل انتخابی امیدواروں پر حملوں کے خدشات کے حوالے سے کمشنر پشاور کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امیدواروں کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس عارضی طور پر جاری کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو 28جولائی تک حفاظتی گارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو کارنر میٹنگزاور جلسوں سے متعلق چوبیس گھنٹے پہلے انتظامیہ کو اطلاع دینے کا پابند بھی بنایا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسوں کے لیے جگہ کا تعین بھی ضلعی انتظامیہ کرے گی۔

پشاور/اسلحہ لائسنس

مزید : کراچی صفحہ اول