سیاسی جماعتوں سے تعلق نہیں ، غیر جانبداری کے حلف کی پاسداری کرینگے

سیاسی جماعتوں سے تعلق نہیں ، غیر جانبداری کے حلف کی پاسداری کرینگے

لاہور( این این آئی ) پنجاب کی نگران حکومت نے کہا ہے کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور غیر جانبداری بر قرار رکھنے کیلئے اٹھائے گئے حلف کی پاسداری کریں گے ،مسلم لیگ (ن) کے بڑے رہنما ،کسی امیدواریا عہدیدار کو گرفتار نہیں کیا گیا ،دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کئے ،تھریٹ الرٹس موجود ہیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے موبائل فون سروس معطل کی گئی ۔ا ن خیالات کااظہار نگران صوبائی وزیر داخلہ جاوید شوکت نے صوبائی وزیر قانون ضیاء حیدر رضوی اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات احمد وقاص ریاض کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شوکت جاوید نے کہا کہ سیاسی لیڈر اپنی تقریروں اور پریس کانفرنسز میں جو باتیں کرتے ہیں وہ ووٹرز اور سپورٹرز کو سنانے کیلئے ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم غیر جانبدار رہیں گے اس لئے اپنے ذہنوں سے شکوک و شبہات نکال دیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات اور تھریٹ الرٹس موجود ہیں ،بڑے لیڈروں کو اس حوالے سے آگاہ کیا جارہا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے روٹس اور سکیورٹی کا خود بھی خیال رکھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نقص امن کے خدشے کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے صرف 124لوگوں کو نظر بند یا گرفتار کیا گیا اور اس میں کوئی بڑا لیڈر ، امیدوار یا عہدیدار شال نہیں ۔انہوں نے نگران حکومت پر جانبداری کے الزامات سے متعلق بتایا کہ پہلے یہ کہا گیا کہ نگران وزیر اعلیٰ ، وزیر داخلہ اور کابینہ کے دیگر لوگوں کا نواز شریف کے ساتھ تعلق ہے اور جب ہم نے قانون پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے ہیں تو کہا جارہا ہے ہمارا دوسری جماعت سے تعلق ہے لہٰذاسیاست میں ایسے بیانات چلتے رہتے ہیں ۔وزیر قانون ضیاء حیدر رضوی نے کہا کہ سیاسی لیڈروں کی جان کو خطرہ ہے اور نگران حکومت ان کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔

نگران صوبائی وزراء

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...