لندن پولیس نے مریم نوازاور حسین نوازکے بیٹوں کو بغیر چارج رہا کر دیا

لندن پولیس نے مریم نوازاور حسین نوازکے بیٹوں کو بغیر چارج رہا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جھگڑے کے بعد گرفتار ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو رہا کردیا گیا۔میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر حملے میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لیا گیا اور بغیر چارج کیے چھوڑ دیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔لندن پولیس کے مطابق واقعے میں ایک معمولی زخمی شخص کو اسپتال لے جایا گیا، جسے طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی تھی۔اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی اور ایک نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں جنید صفدر کو گرفتار کرلیا۔جنید صفدر کا موقف تھا کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین نے ان پر تھوکا، حملہ کرنے کی کوشش کی اور چھتری اٹھا کر پھینکی۔دوسری جانب جنید صفدر کی والدہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے اور کوئی بھی ہو گالیاں دینے پر رد عمل تو دیتا ہے۔
جنید ، ذکریا رہا