نگران وزیراعلی سندھ سے ملائیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات

نگران وزیراعلی سندھ سے ملائیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے کراچی میں متعین نئے ملائیشین قونصل جنرل خیرالنازراں عبد رحمان نے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی، ہونے والی اس نشست کے دوران دونوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ملائیشیا کی جانب سے صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں بشمول تجارتی، توانائی، اور اقتصادی شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔ نگران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دو طرفہ تعلقات احترام اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہے جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ بعدازاں وزیر اعلی سندھ نے ملائیشین قونصل جنرل کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...