نگران وزیر اطلاعات کی اکرام درانی کے قافلے پر بم حملہ کی مذمت

نگران وزیر اطلاعات کی اکرام درانی کے قافلے پر بم حملہ کی مذمت

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ظفر اقبال بنگش نے بنوں میں سیاسی رہنما و سابقہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور سانحہ میں بیگناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، یہاں سے جاری ایک مذمتی بیان میں صوبائی وزیر نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن صوبہ میں امن و امان کی حالت خراب کر کے عام انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں لیکن انکے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونگے، نگران صوبائی حکومت پر امن اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کی تقویت کیلئے اپنی تمام تر توانایئاں اور وسائل خرچ کر رہی ہے، انہوں نے بم دھماکہ میں جاں افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و دکھ کا اظہار کیا اور دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...