سخاکوٹ ،اولسی جرگہ غونڈو کے 40 خاندان پی ٹی آئی میں شامل

سخاکوٹ ،اولسی جرگہ غونڈو کے 40 خاندان پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائند پاکستان ) اولسی جر گہ غونڈو کے 40خاندان نے تحریک انصاف میں شامل،پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر آباد ،جنید اکبر اور پیر مصورخان غازی پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا گیا۔سخاکوٹ یونین کونسل بانڈہ جات غونڈو کے پاکستان پیپلیز پارٹی کے 40خاندان مستفی ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہ ہوکر پیر مصورخان غازی اور جنید اکبر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اسی سلسلے میں غونڈو بالا میں ایک اعظیم الشان شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔جلسے سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 19سے پیت ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار حاجی پیر مصور خان غازی اور حلقہ این اے 8سے اُمیدوار جنید اکبر خان نے ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی وجہ سے عوام میں بیداری اور شعور پیدا ہوچکے ہیں۔، 25جولائی کو ملاکنڈ کے عوام مورثی سیاست کو مکمل طور پر دفن کرئینگے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی نے اولسی جرگے سے گیس کی فراہمی کا جو وعدہ کی ہیں،ہر صورت میں غونڈو کے عوام کیساتھ ہر وعدہ پوراکیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 19سے پیت ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار حاجی پیر مصور خان غازی اور حلقہ این اے 8سے اُمیدوار جنید اکبر خان ،نیک محمد اور وزیر بادشاہ نے بھی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ہی خاندان تک محددو ہوچکی ہے اور ملاکنڈ کی لاڑکانہ کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے غلط پالیسوں اور ٹھیکیداری کمیشن مافیا کی وجہ سے کسی کو منہ دیکھنانے کے قابل نہیں، ہم ضلع مالاکنڈ کے تیننوں پر۔ پیر مصور خان غازی نے کہا کہ ملاکنڈ کے تینوں نشستوں پر کامیابی پی ٹی آئی کی ہو گی جبکہ بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو کر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائینگے ۔ اس دوران پی پی پی کے چالیس خاندان مستفی ہوکر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔