ایل آر ایچ کے بورڈ گورنر ز کے چیئر مین نے یکہ توت دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی
پشاور(سٹی رپورٹر)لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی کے چیئر مین بورڈ آف گورنرز حبیب الرحمن خان نے یکہ توت بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائز ہ لیااورکہاکہ ہسپتال میں تمام مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے بورڈاپنا بھرپور کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ سانحہ یکہ توت کے اتنے بڑی تعداد میں زخمیوں کو بروقت مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنا قابل تحسین ہے اس دوران ہسپتال دائریکٹر ڈاکٹر خالدمسعودنے چیئرمین بورڈآف گورنرز کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ سانحہ یکہ توت کے زْخمیوں کو کس طرح بہترین سہولیات فراہم کی گئی انہوں نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ سانحہ یکہ توت چونکہ ایل آر ایچ کے بہت قریب ہوا تھا اور اس میں زخمیوں کی تعداد بہت زیاد ہ تھی اس لئے ہمارے لئے یہ ایک چیلنج سے کم نہیں تھا تاہم ہمارے محنتی ڈاکٹرز ‘ نرسوں ‘ پرامیڈکس اور دوسرے انتظامی عملے نے ہسپتال لائے گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی‘ اور اس طرح بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کو بچایاگیا چئیر مین بورڈ آف گورنرز نے اس دوران ہدایات جاری کیں کہ سانحہ یکہ توت کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں اور اس کے لئے بورڈ آف گورنرز کا تعاون جاری رہے گا انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر مریض کو آسان اور بروقت معیاری علاج فراہم کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔