پانی اور صفائی زندگی کی دو اہم ضروریات ہیں : ظفر اقبال بنگش

پانی اور صفائی زندگی کی دو اہم ضروریات ہیں : ظفر اقبال بنگش

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات وتعلقات عا مہ اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ظفر اقبال بنگش نے کہا ہے کہ پانی اور صفائی زندگی کی دو اہم ضروریات ہیں پانی زندہ رہنے کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے جبکہ صفائی صحتمند زندگی کیلئے اولین ضرورت ہے۔شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے بین الاقوامی طور پر آزمودہ طریقہ کارناگزیر ہے، جدید ٹیکنیک اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے معیاری خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اخراجات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صوبائی وزراء فضل الٰہی ، ثناء اللہ خان، مقدس اللہ، را شدخان، انوارالحق، اکبرجان مروت اور صوبائی محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔وزیراطلاعات ظفر اقبال بنگش نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ تقرری اور تعیناتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنایا جائے ۔۔ بعدازاں وزیراطلاعات نے 12 کیٹیگریز کیلئے 580 اسامیوں کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی واضح رہے کہ ان آسامیوں کیلئے تقریباً 5 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 4308 کو شارٹ لسٹ کیا گیا واضح رہے کہ یہ قرعہ اندازی Bowl پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔ بعد ازاں WSSP میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو شیلڈ زدی گئیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول