نگران وزیر اعلیٰ کی اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ کی مذمت

نگران وزیر اعلیٰ کی اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ کی مذمت

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمدخان نے بنوں میں سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے انہوں نے مستونگ (کوئٹہ ) میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اُمیدوار سراج ریئسانی کے قافلے پر خود کش حملے کی بھی سخت مذمت کی ہے ۔یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں دوست محمد خان نے مذکورہ سانحات میں سراج ریئسانی اوردیگر افراد کی شہادت پر گہرے رنج وغم اور غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اُنہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس طرح کی بزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں جواپنے انجام سے بچ نہیں پائیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول