ٹانک کے 29لیویز اہلکاروں کو لانس نائیک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

ٹانک کے 29لیویز اہلکاروں کو لانس نائیک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(بیورورپورٹ)لیوی فورس ٹرائیبل سب ڈویژن ٹانک کے 29لیویز اہلکاروں کو لانس نائیک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی کمانڈنٹ لیوی فورس شاہ رخ علی خان نے ترقی پانیوالے لیویز کے جوانوں کو بیجز لگائے اسی حوالے سے ایک تقریب اسسٹنٹ کمشنر ایف آر ٹانک کے افس میں منعقد ہوئی جس میں کمانڈنٹ لیوی فورس شاہ رخ علی خان، ڈپٹی کمانڈنٹ بشیر احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ٹانک علی رضا ،ترقی پانیوالے اہلکار اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹانک و کمانڈنٹ لیوی فورس شاہ رخ علی خان 29لیویز کے جوانوں کو لانس نائیک کے عہدوں پر ترقی کے بیجز لگائے جبکہ ایک جوان کو حوالدار رینک کے بیج لگائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے جوان اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے کے ساتھ سر انجام دیں اور علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں تاکہ علاقہ میں خوشحالی اور ترقی کے مواقع میسر ا سکیں انہوں نے کہا کہ ٹرائیبل علاقہ جات میں لیویز فورس ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور اس فورس کی مضبوطی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا تقریب کے اختتام پرکمانڈنٹ لیویز فورس نے ترقی پانیوالی جوانوں کو مبارکباد دی ۔