بم دھماکے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے ، عارف واحدی

بم دھماکے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے ، عارف واحدی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر )اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ایم ایم اے کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے بنوں میں ایم ایم کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی کے قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بم دھماکے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے اور یہ خود کش حملے اور بم دھماکے پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہیں ۔اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ایم ایم اے کے مرکزی نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی بنوں میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی جس میں چار سے زائد افراد جاں بحق درجنوں افراد زخمی ہوئے اور اکرم درانی بال بال بچ گئے ۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کرئے اور دھماکے کے سہولت کاروں سمیت اہم کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان کا مزید کہناتھا کہا کہناتھا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کے لئے ضروری ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ملک میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھا جائے اور دوران الیکشن اُمیدوارں کی حفاظت کو یقینی بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے،علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے کارکنوں کی شہادت پر ایم ایم اے کے مرکزی رہنماؤں کے غم میں برابر شریک ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں اس دہشتگردانہ واقع کے پس پردہ محرکات اور خود کش حملہ آوروں کا سراغ لگا کر ان کے سہولت کاروں کو عوام کے سامنے لائیں جائیں اور واقع میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لیکرتختہ دار پر لٹکایا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...