25 جولائی کو محب وطن امیدواروں کا کامیاب بنائیں،چوہدری کامران

25 جولائی کو محب وطن امیدواروں کا کامیاب بنائیں،چوہدری کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 چوہدری کامران علی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو محب وطن امیدواروں کا کامیاب بنائیں پی پی پی فیڈریشن کی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں موجود ہیں اور ہمیشہ پی پی قائدین نے پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لئے پالیسیاں بنائیں جبکہ مخالفین نے ہمیشہ اپنے مفادات کی خاطر عوام کو استعمال کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے چوہدری کامران اسلم خان کا کہنا تھا کہ بھٹو کا نام مٹانے والے خود مٹ گئے مگر رہتی دنیا تک بھٹو کی پالیسیاں پاکستان کی بقا اور سلامتی کی گوائی دیرتی رہیں گی اپنے حلقہ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہاین اے 59 اور سابق حلقہ این اے 52 میں بلا شرکت غیر اقتدار پر قابض رہنے والوں نے تھانہ کچہری کی سیاست کو رواج بخشا اور عوام علاقہ کی بہتری اور خوشحالی کے لئے کوئی میغا پروجیکٹ نہ دیا آج کس منہ سے مخالفین عوام کے پاس جائیں گے ۔