امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ،چیئرمین سے ملاقات

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ،چیئرمین سے ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ فار ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز میری روئس نے جمعہ کے روز ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلیمی پارٹنرشپ بشمول فل برائٹ پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری نے میری روئس سے ایچ ای سی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جامعات میں امریکی اسکالرز، فیکلٹی ممبران اور ایڈمنسٹریٹرز سے باہمی رابطہ کے ذریعے کوالٹی کلچر متعارف کروایا جائے گا۔ پاکستان میں فل برائٹ امریکی تعلیمی ایکسچینج ایسا فلیگ شپ پروگرام ہے جو کہ دنیا کے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے اور یہ پروگرام پاکستانی اور امریکی حکومتوں کی محنت کا ثمر ہے۔امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری نے 156پاکستانی طلباء ، جو کہ فل برائٹ ماسٹرز، پی ایچ ڈی اورٹیچنگ اسسٹنٹ پروگرام کے لیے امریکہ جا رہے ہیں، سے بھی ملاقات کی ۔ انھوں نے پاکستان یو۔ایس ایلومنائی نیٹ ورک انٹرنیشنل کانفرنس میں 210فارغ التحصیل طلباء سے استقبالیہ خطاب بھی کیا جس میں آٹھ افغان فارغ التحصیل افغان طلباء بھی شامل تھے ۔

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...