پنجاب میں کسی نگران حکومت کا وجود نہیں، رانا ثناء اللہ

پنجاب میں کسی نگران حکومت کا وجود نہیں، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نگراں نام کی کسی حکومت کا وجود نہیں ہے، این اے 106سے بہت بڑا کریک ڈاون کیا گیا ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رات بھر چیئرمینز اور کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے، کارکن گرفتاریوں اور ٹرانسپورٹ پکڑے جانے پر پیدل نکلیں چاہے انہیں دس قدم ہی کیوں نہ چلنا پڑے۔ نواز شریف جھوٹے کیس میں سزا اور اہلیہ کی بیماری کے باوجود واپس آ ئے ۔

رانا ثناء اللہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر