پیپلز پارٹی کی کامیابی کامطلب عوام کی جیت ہے،گلزاراعوان

پیپلز پارٹی کی کامیابی کامطلب عوام کی جیت ہے،گلزاراعوان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حلقہ این اے 61 سے قومی اسمبلی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا مطلب عوام کی اپنی کامیابی ہے . لوگ پاکستان کو محفوظ ہاتھوں میں دینے اور اپنے مسائل کے حقیقی حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں . عوام دیکھ رہے ہیں کہ شہباز شریف اپنے اوپر قانون کے نفاذ کی صورت میں نگران حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں . انہوں نے ان خیالات کا اظہار مصریال روڈ ، چوہڑ چوک اور حاجی کیمپ سے ملحقہ آبادیوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا . انہو ں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں . میں جہاں بھی جاتا ہوں عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کیا جاتا ہے جو میرے اوپر ایک ایسا قرض ہے جسے میں کبھی چکا نہیں سکوں گا تاہم میرا آپ سے وعدہ ہے کہ آپ کا تکالیف اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن حد تک رات دن کام کروں گا . انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ، جیسا کہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہے ، عوام کی اپنی جماعت ہے جس میں اقتدار کے ایوانوں تک رسائل کیلئے کارکنوں کی مالی حیثیت ، ذات پات اور علاقہ نہیں دیکھا جاتا بلکہ صرف اور صرف ان کی قابلیت اور وفاداری دیکھی جاتی ہے . انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی سی پیک شروع کیا تھا اور وہی اس کو کامیابی کی آخری منزل تک پہنچائے گی اور عوام کو بے روزگاری کے چنگل سے نکال کو روزگار اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرے گی .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...