طالبان کے افغان ملٹری بیسز ،فوجی ٹھکانوں پر حملے ،40ہلاک ،متعدد زخمی

طالبان کے افغان ملٹری بیسز ،فوجی ٹھکانوں پر حملے ،40ہلاک ،متعدد زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) افغان طالبان کی شمالی علاقے میں سکیورٹی فورسز کیخلاف جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں 40 افغا ن اہلکار ہلا ک ہو گئے۔جمعہ کو ترجمان وزارت دفاع محمد ردمانش اور دیگر افغان سکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا ہے عسکریت پسندوں نے نائٹ ویژ ن گاگلز استعمال کرتے ہوئے متعدد افغان ملٹری بیسز اور صوبے قندوز کے ضلع دشتِ آرچی میں قا ئم فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے،جس کے نتیجے میں 40 سے زائدفوجی اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔محمد ردمانش نے کہا طالبان کیخلاف بھی فضائی و زمینی حملے جاری ہیں۔طالبان جنگجوؤں نے نائٹ ویژن گاگلز کا استعمال کرتے ہوئے جمعہ کو علی الصبح حملے کیے، طالبان نے جدید ہتھیار،ہمویز گاڑیاں اور دیگر سامان اپنے قبضے میں کرلیا جس میں مزید نائٹ ویژن گوگلز بھی ہیں، ادھرترجمان شاہین آرمی کورپس 209 کے محمد حنیف کا کہنا تھا کہ طالبان نے 2فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کیا،تاہم سکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں طالبان کو بھاری نقصان ہوا۔دوسری جانب طالبان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ متعدد فوجی ٹھکا نو ں پر کنٹرول حاصل کرلیا جس میں تقریباً 11 پوسٹیں شامل ہیں اور حملوں میں 65 افغان اہلکار ہلاک ہوئے۔

افغان ہلاکتیں

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر