راولپنڈی سے ہزاروں کارکنان لیگی قیادت کیساتھ لاہور روانہ،خواتین بھی شامل

راولپنڈی سے ہزاروں کارکنان لیگی قیادت کیساتھ لاہور روانہ،خواتین بھی شامل

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں کارکنان لیگی قیادت کے ساتھ ریلیوں کے ساتھ لاہور روانہ ہو گئے تھے راولپنڈی پکڑ دھکڑ سے محفوظ رہا خواتین کارکنان کی بھاری تعدادبھی میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور پہنچی،تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر استقبال کے لیئے جہاں صوبہ بھر سے ن لیگ کے کارکنان لاہور پہنچے ہیں وہاں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان لیگی راہنماؤں کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور روانہ ہوئے قیادت نے کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت دیں تھیں ، اور بعض کارکنان تو رات کو ہی ذاتی طور پر لاہور پہنچ گئے تھے، ادھر سابق ایم پی اے زیب النساء اور دیگر خواتین راہنماؤں کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین لاہور ریلی کی صورت میں نوازشریف کے استقبال میں شامل ہوئیں،ادھر راولپنڈی گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز پولیس نے راولپنڈی اسلام آباد میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور چھاپوں کا سلسلہ بند رہا جبکہ ن لیگ کی ریلیوں کو پولیس نے لاہور جانے سے نہیں روکا تاہم لیگی کارکنان نواز شریف اور مریم نواز ،شہباز شریف کے حق میں نعرے بازے کرتے ہوئے لاہور گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...