عوام الیکشن میں ووٹ کاسوچ سمجھ کراستعمال کریں،فہیم رضا بٹ

عوام الیکشن میں ووٹ کاسوچ سمجھ کراستعمال کریں،فہیم رضا بٹ

راولپنڈی ( جنرل ر پورٹر) ملی مسلم لیگ کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 راولپنڈی فہیم رضا بٹ نے اپنے ایک بیان میں رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں مخلص ایماندار اور قومی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نمائندے کے انتخاب سے نہ صرف مسائل کا خاتمہ ہوسکتا ہے بلکہ حلقہ انتخاب کی تقدیر بھی بدل سکتی ہے ۔ وہ گذشتہ روز پیپلز کالونی راولپنڈی کینٹ میں سماجی شخصیت سہیل احمد قریشی کے زیر اہتمام ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ جس میں مقامی رائے دہندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ممتاز مسیحی رہنما طارق محمود نے اپنی برادری کی جانب سے فہیم رضا بٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فہیم رضا بٹ نے کہا کہ ماضی میں منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیدہ دانستہ عوامی مسائل کو نظر انداز کیا جاسکے ۔ نتیجے میں علاقہ کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ۔ میں نے علاقہ کے عوام کے شدید اصرار اور خدمت کے جذبہ کے پیش نظر حلقہ این اے 61سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مخلص اور صالح قیادت ہی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے عوام مسائل سے نجات کے لئے مخلص قیادت کا انتخاب کریں۔ سماجی شخصیت سہیل احمد قریشی نے کہا کہ فہیم رضا بٹ مخلص ٗ دیانتدار اُمیدوار ہیں جن کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں بلکہ وہ خدمت کے جذبہ کے پیش نظر حلقہ کے عوامی مسائل کے خاتم کے لیے انتخابی میدان میں اُترے ہیں ۔ ماضی میں جھوٹے نعروں اور سبز باغ دکھا کر عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے نام نہاد ٗ عوامی نمائندوں اور اُمیدواروں کا عوام احتساب کرکے اُنہیں سیاست سے ہمیشہ کے لئے آؤٹ کردیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...