ملک ابرارکو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے،اظہرنعیم

ملک ابرارکو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے،اظہرنعیم

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے61ملک ابرار،صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری سرفرازافضل کو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے تلسہ گاؤں میں جلد ن لیگی امیدواروں کی کارنر میٹنگ منعقد کراؤنگا جس کیلئے ڈورٹوڈورانتخابی مہم شروع کردی ہے ،مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ممبر کینٹ بورڈ بناہوں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے دن رات ایک کردونگا،پہلے اپنے چچا کی بیماری کے سلسلے میں ان کی تیمارداری کیوجہ سے ہسپتال میں مصروف رہا پھر ان کی ڈیتھ ہوگئی جسکی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں سے مجبورا کنارہ کشی اختیار کرنا پڑی انشاء اللہ تمام حلقے میں بھرپورعوام رابطہ مہم چلاکر عوام کے تمام گلے شکوے دورکردونگا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی وارڈ کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا میاں نوازشریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر حکومت بنائیگی جبکہ کینٹ کے حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر