اپنے قائد کا استقبال کرنا ہمارا حق بنتاہے ،آصف علی ملک ایڈووکیٹ

اپنے قائد کا استقبال کرنا ہمارا حق بنتاہے ،آصف علی ملک ایڈووکیٹ

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)میاں نواز شریف کی محبت کو دلوں سے نکالنے کے خواب دیکھنے والے مایوس ہوں گے۔چند مفاد پرستوں کے پارٹی تبدیل کرنے سے ن لیگ کمزور نہیں ہو سکتی۔اپنے قائد کا استقبال کرنا ہمارا حق بنتاہے جسے رکاوٹوں کے ذریعے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملکی سیاست سے نواز شریف کے کردار کو کسی صور ت نکالا نہیں جا سکتا۔ 25جولائی ملکی سیاست کے رخ کا تعین کرے گا اور شیر ایک مرتبہ پھر دھاڑ کر گیدروں کو بھاگنے پر مجبور کر دے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور امیدوار پی پی 3آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے حسن ابدال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اس ملک کو سی پیک اور ایٹمی طاقت بنانے کی سزا دی جا رہی ہے ۔آج تک ان پر کرپشن کا ایک پیسہ ثابت نہیں کیا جا سکا مگر ان کی بیٹی کو بھی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا رہا ہے جس کا حساب میاں نواز شریف کے چاہنے والے اپنی ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے قائد کا استقبال کرنا ہمارا حق بنتا ہے جس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے آمریت کی یاد تازہ کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ حسن ابدال کی محرمیوں کا خاتمہ کیاجا ئے گا۔ ماضی میں یہاں کے عوام کو صرف نعروں کے ذریعے خوش کیا گیا اور ترقیاتی کاموں کے دعوے دار پانچ سال تک عوام کو نظر بھی نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں عوام کی جو خدمت کی آج اس کی وجہ سے علاقے کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25تاریخ کو ملک بھر میں مسلم لیگ کامیابی حاصل کر کے ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...