ملک لوٹنے والے اب عوام کے عتاب سے نہیں بچ سکتے،طاہر صادق

ملک لوٹنے والے اب عوام کے عتاب سے نہیں بچ سکتے،طاہر صادق

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)محلہ شہید آباد کے رہائشیوں نے الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔فیصلہ میجر طاہر صادق کی جانب سے علاقے کے داخلی راستے کے لیے پھاٹک کی منظوری کے وعدہ کے اعلان پر کیا گیا۔ن لیگ نے صرف زبانی جمع خرچ کر کے اثاثے بڑھائے جن کا حساب قوم 25جولائی کو لے گی۔ملک لوٹنے والے اب عوام کے عتاب سے نہیں بچ سکتے۔ضلع اٹک ہمارا تھا ، ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا۔اٹک کے غیور عوام محسنوں کا یاد رکھتے اور اس کا حق بھی ادا کرتے ہیں۔حلقہ این اے 55 اور پی پی 3سے پی ٹی آئی کے امیدوار میجر (ر) طاہر صادق کی محلہ شہید آباد اور بائی گاوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔چوہدری عادل علی خان کی رہائش گاہ پر الیکشن آفس کا افتتاح بھی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میجر (ر) طاہر صادق نے انتخابی مہم میں اپنے طوفانی دوروں کے دوران تحصیل حسن ابدال کے گاوں بائی میں جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں ان کے ہمراہ پی پی 2سے امیدوار قاضی احمد اکبر ۔کرامت علی خان طاہر خیلی۔صداقت علی خان ۔حاجی شفقت خان طاہر خیلی۔اسد زمان طاہر خیلی۔چیئرمین میونسپل کمیٹی ظہیر احمد بھٹیانوالہ۔چوہدری عادل علی خان بھی موجود تھے۔ میجر طاہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ن لیگ نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا اور اداروں کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ۔عوام ان کے کرپشن زدہ چہرے پہچان چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام اب ان کے جھانسوں میں نہیں آئیں گے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ملک داود اور ملک منظور نے برادریوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ضلعی صدر پی ٹی آئی اور حلقہ پی پی 2کے امیدوار قاضی احمد اکبر نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک لوٹنے والی بڑی مچھلیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا رہا ہے یہی نئے پاکستان کی بنیادہے جس کا وعدہ عمران خان نے کیا تھا۔انہوں نے نوجوان سیاست دان نبیل خان طاہر خیلی کو پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کا سینئر نائب صدر بنانے کا اعلان بھی کیا۔ اس سے قبل محلہ شہید آباد میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میجر طاہر صادق نے علاقے کو درپیش مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا اور علاقے کے داخلی راستے کے لیے پھاٹک کی منظوری کا وعدہ بھی کیا۔چیئرمین ظہیر احمد نے علاقے میں جانے کے واحد راستے ریلوے پلی کی تعمیر نو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے مگر سابقہ حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کی جانب کوئی توجہ نہ دی گئی ۔اس موقع پر اہل علاقہ جنہوں نے کچھ روز قبل اپنے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے مکمل طور پر میجر طاہر صادق کی حمایت کا علان کر دیا۔ قبل ازیں حسن ابدال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری غیرت علی خان مرحوم کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر چوہدری عادل علی خان ۔چوہدری اسد خان ۔صداقت علی خان۔یاسر دلاور سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہل محلہ بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر