فیصل واوڈا نے سکیورٹی کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

فیصل واوڈا نے سکیورٹی کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے انتخابات تک سیکیورٹی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو سیکیورٹی تحفظات کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے انتخابات تک سیکیورٹی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا این اے 249 سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میرے مقابلے میں شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر ہیں۔ جرائم، کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی سیکیورٹی کے لیے متعلقہ حکام کو خط تحریر کر چکی۔ فیصل واوڈا نے درخواست سے استدعا کی ہے کہ انتخابات کے انعقاد تک سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ درخواست میں محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈپٹی کمشنر, ایس ایس پی غربی کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر