کراچی میں 70فیصد علاقے پر ناجائز قبضہ ہے :عبدللہ حسین ہارون

کراچی میں 70فیصد علاقے پر ناجائز قبضہ ہے :عبدللہ حسین ہارون

کراچی(این این آئی) نگراں وزیر خارجہ اور امور جہاز رانی عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ کراچی میں 70 فیصد علاقے پر ناجائز قبضہ ہے۔ کراچی میں باہر سے آکر لوگ زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں۔پورٹ کو غیر فعال کرکے رئیل اسٹیٹ کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ سندھ کی سابق حکومتوں نے کے پی ٹی کی زمینوں کے مسائل پر توجہ نہ دی، ماضی میں کے پی ٹی میں ایسے کام ہوئے جس سے نقصان پہنچا، کراچی پورٹ کو غیر فعال کرکے رئیل اسٹیٹ کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی، کراچی پورٹ کی زمینوں کے ایک تہائی حصہ پر قبضہ ہوچکا ہے۔ یومیہ 550 ملین گیلن فضلہ کراچی پورٹ پر گررہا ہے، کے پی ٹی 150 ملین گیلن پانی اور 3000 میگا واٹ بجلی کا پلانٹ لگائے گی۔نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں 70 فیصد علاقے پر ناجائز قبضہ ہے، شہر میں باہر سے آکر لوگ زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں، کراچی میں باہر سے لوگوں کی آمد پر پابندی لگانا ہوگی۔چیئرمین کے پی ٹی ریئرایڈمرل جمیل اختر نے کہا کہ پورٹ کو پورٹ قاسم سے سمندر کے راستے منسلک کیا جائے گا۔زیرزمین ریل اور روڈ لنک تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی سے پورٹ قاسم تک ایل این جی اور ایل پائپ لائن بچھائی جائے گی منصوبہ کو فریٹ کوریڈور کا نام دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...