فیصل واوڈا نے مئیر کراچی کے خلاف درخواست دائر کردی

فیصل واوڈا نے مئیر کراچی کے خلاف درخواست دائر کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خردبرد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خردبرد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا کہ وسیم اختر کو 20 ماہ میں شہر کے ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے دیئے گئے۔ اربوں روپے فنڈز جاری کرنے کے باوجود شہر کی حالت نہیں بدلی۔ شہری حکومت کے ہر شعبے میں بدترین کرپشن اور مالی بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں۔ چیئرمین نیب کو وسیم اختر کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی ہدایت دی جائے۔ قرار دیا جائے وسیم اختر صادق و امین نہیں رہے۔ کے ایم سی کے فنڈز کا آزاد آڈیٹ کرانے کی ہدایت دی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کے ایم سی فنڈز کے آڈیٹ تک تمام اکاونٹس منجمند کیے جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...